اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی فوج نے شہر الجلیل میں فوجی مشقیں شروع کی ہیں اور اسرائیل کے فوجی، حزب اللہ اور لبنانی فوج کے ساتھ ممکنہ طور پر آئندہ ہونے والی تیسری جنگ کی مشقیں کررہے ہیں- ان فوجی مشقوں میں صیہونی فوجی مقبوضہ فلسطین کے متعدد شہروں پر "حزب اللہ" کے حملوں کامقابلہ کرنے کی ٹیکٹیکس بھی اپنا رہے ہیں، دفاعی امور کے ماہرین ک مطابق یہ اقدامات صیہونیوں کی جنگ پسندانہ خصلت کے تحت، حزب اللہ کے ساتھ ممکنہ جنگ کے پیش نظر کئے جارہے ہیں- صیہونی اخباریدیعوت احارونوت کے مطابق اسرائیل کی فوجی مشقیں جمعرات کی شام تک جاری رہیں گی- واضح رہے کہ صیہونی حکومت کا خیال ہے کہ حزب اللہ کے ساتھ ممکنہ طور پر تیسری جنگ کی صورت میں بڑی تعداد میں اسرائیلی مارے جائیں گے-
.....
/169